یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سابق وزیراعظم عمران خان کا ردِعمل

اسلا آباد(سی این پی)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سابق وزیراعظم عمران خان کا ردِعمل سامنے آگیا ہے۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ‘پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 20 یا 30روپے فی لیٹر اضافہ ہماری تاریخ کا سب سے بڑا یکمشت اضافہ ہے’۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ قوم نے امپورٹڈ سرکار کی بیرونی آقاؤں کی غلامی کی قیمت ادا کرنا شروع کر دی ہے، نا اہل اور بےحس حکومت نے 30 فیصد سستے تیل کی خریداری کیلئے روس سے ہمارا سودا حاصل نہیں کیا۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے برعکس امریکا کے اسٹریٹجیک شراکت دار بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کر ایندھن کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کمی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری قوم اب مجرموں کے اس گروہ کے ہاتھوں مہنگائی کا ایک بڑا طوفان بھگتے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روزحکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافےکا اعلان کیا۔
قیمت میں اضافےکے بعد ایک لیٹر پیٹرول 179.86روپے ، ایک لیٹر ڈیزل 174.15 روپے اور لائٹ ڈیزل 148.31 روپےفی لیٹر ہو گیا، مٹی کاتیل 155.56 روپے فی لیٹر ہوگیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے اضافےکا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں