پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کرپشن، ڈائریکٹر اورایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ذمہ دار قرار

پشاور(سی این پی) پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کرپشن کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں، ڈائریکٹر اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کو بے قاعدگیوں کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔پشاورصوبے کےبڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ میں 5 کروڑ 45 لاکھ روپے کی کرپشن کی تحقیقات کی گئیں جن میں ڈائریکٹر اورایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کوعہدوں کے لیے نااہل قراردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امراض قلب کیلئے آلات و مشینری کی خریداری میں خورد برد کی گئی، ای پی مشین،آپریشن تھیٹرمیز،ان لائن یوپی ایس کی خریداری میں بھی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ سروے کے بغیر خریداری کی گئی، منیجرفسیلٹی نےہسپتال کو 85 لاکھ روپے کا ٹیکہ لگایا۔ دوسری جانب ،ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا تھا کہ خریداری میں تمام قواعد وضوابط کا خیا ل رکھا گیا، انکوائری اورمینجمنٹ کمیٹی کی سفارشات وتجاویزمیں غلط فہمیاں تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں