جرمنی میں کورونا سے یومیہ اموات 130 تک جا پہنچیں

برلن(سی این پی)یورپ میں ایک مرتبہ پھر عالمی وبا کورونا وائرس نے اپنے پنجےگاڑ لیے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آبادی کے لحاظ سے یورپ کے دوسرے بڑے ملک جرمنی میں حالیہ چند روزکے دوران کورونا سے روزانہ اموات 50 سے130 تک جاپہنچی ہیں۔ملک میں بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر جرمنی کے وزیر صحت نے شہریوں کو ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔اس کے علاوہ جرمن حکومت کی جانب سے اکتوبرسےمارچ تک دکانوں اور ریسٹورینٹس میں ماسک لازم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں