افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 280 افراد جاں بحق

کابل(سی این پی) افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ 280 افراد جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا کے مطابق صوبہ پکتیکا میں 255، خوست میں 25 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ زلزلے سے ہونے والے حادثات میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 51 کلو میٹر تھی، زلزلے کے جھٹکے رات کے وقت محسوس کئے گئے۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیموں کو متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں، افغانستان کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے پاکستانی حکام کو افغانستان کی مدد کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں