ایران گوادر کو 100 میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کرے گا،معاہدے پر دستخط ہوگئے

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان اور ایران نے ایران سے بلوچستان کے ضلع گوادر کو سو میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ وزارتِ توانائی کے اعلامیے کے مطابق معاہدے پر دستخط وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کے دورہ ایران میں کیے گئے ۔معاہدے پر این ٹی ڈی سی اور ایرانی کمپنی توانیر نے دستخط کیے۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ منصوبے کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے گا ، ایران سے اضافی بجلی کی فراہمی سے بلوچستان کے عوام کو فوری ریلیف ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے لیے تقریباً سو میگاواٹ بجلی درآمد کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں