خراب موسم کی وجہ سے نوابشاہ اتاری گئی کراچی کی پرواز میں فنی خرابی، 170 مسافر پریشان

کراچی(سی این پی)موسمی کی خرابی کی وجہ سے نواب شاہ اتاری گئی کراچی کی پرواز میں فنی خرابی ہوگئی جس کے باعث 170 مسافر پریشان ہوگئے۔ذرائع کے مطابق لاہور سے آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز پی اے 405 شدید بارش کے دوران کراچی نہ اتر سکی، ائیر بس اے 321 طیارے کو قریبی متبادل ائیرپورٹ نواب شاہ اتارا گیا تھا۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ نواب شاہ لینڈنگ کے بعد ائیربس طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔طیارے میں سوار لاہور سے کراچی کے 170 مسافروں کو جہاز سے اتار دیا گیا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر نواب شاہ ائیر پورٹ کے لاؤنچ میں کراچی روانگی کے منتظر ہیں۔ائیر لائن حکام کا کہنا ہے کہ نجی ائیرلائن کے انجینئرز لاہور سے نواب شاہ کے لیے طیارے میں روانہ ہو رہے ہیں، انجینئرز کو نواب شاہ ائیرپورٹ پر چھوڑ کر مسافر لے کر طیارہ کراچی آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں