امریکی سینیٹ نے پہلی بار نیشنل گن کنٹرول بل منظور کر لیا

واشنگٹن(سی این پی) امریکی سینیٹ نے پہلی بار نیشنل گن کنٹرول بل منظور کر لیا، بل کے حق میں 65، مخالفت میں 33 ووٹ ڈالے گئے۔ میڈیا کے مطابق نیشنل گن کنٹرول بل منظوری کیلئے امریکی ایوان نمائندگان کے پاس جائے گا ۔ ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد صدر جوبائیڈن بل پر دستخط کریں گے، بل کے تحت 21 سال سے کم عمر افراد کے بندوق خریدنے کے پس منظر کو دیکھا جائے گا۔ نیشنل گن کنٹرول بل کے حق میں 15ری پبلکن اراکین نے بھی ووٹ کاسٹ کیے۔
دوسری جانب امریکی سپریم کورٹ نے شہریوں کے اسلحہ رکھنے کے حق میں فیصلہ دے دیا، امریکی عدالت کے مطابق اسلحہ ساتھ لے جانا شہریوں کا بنیادی حق ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت عظمی کے فیصلے کو عقل اور آئین دونوں سے متصادم قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں