اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیا کی خریداری سے متعلق شرائط ختم کردی گئیں۔ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کے لیے استعمال ہونے والا ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پرخریداری کے لیے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی خریداری کے لیے اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔ترجمان نے بتایاکہ خریداری کے بعد کسٹمرکے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر تصدیقی ایس ایم ایس موصول گا۔ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے جب کہ اسٹورز پر چاول اور دالوں پر بھی سبسڈی دی جارہی ہے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا
پارٹی کے دوران فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
وزیر داخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
تمباکو کمپنیز کی پاکستانی بچوں کو تمباکو نوشی کی طرف راغب کرنے کی ایک نئی خطرناک چال
پاکستانی نوجوان کی رنگارنگ نسلی ثقافتی تجربات کے ذریعے چین سے متعلق آگاہی میں اضافہ
قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہونگے
ایف سی بلوچستان نارتھ نے بلوچستان اور سندھ کی بین الصوبائی سرحد پر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
پولیس مقابلہ ، دوڈاکوہلاک، کانسٹیبل شہید
پاکستان کے میزائل پروگرام میں تعاون، 4 کمپنیوں پر پابندی عائد
آئی ایم ایف کے اجلاس کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں