کولمبیا، بُل فائٹنگ کے دوران اسٹینڈ گرنے سے کم از کم 4 اموات،سیکڑوں زخمی

کولمبیا(سی این پی)جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں بُل فائٹنگ کے دوران تماشائیوں سے بھرا اسٹینڈ گرنے سے کم از کم4 افراد موت کا شکار اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق یہ واقع وسطی کولمبیا کے قصبے اسپائنل میں اتوار کے روز پیش آیا جہاں بُل فائٹنگ کے دوران تماشائیوں سے بھرا لکڑی کا اسٹینڈ زمین پر آگرا۔رپورٹس کے مطابق اسٹینڈ گرنے سے بھگدڑ مچ گئی اور تماشائی گھبراکر بھاگتے ہوئے نظر آئے۔اطلاعات کے مطابق واقعے میں 4 افراد کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ مریضوں کی کافی تعداد ہونے کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ بھی موجود نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں