آسام میں سیلاب کے بعد آلودہ پانی سے ہیضہ ، ٹائیفائیڈ سمیت بیماریاں پھیلنے لگیں

نئی دہلی(سی این پی) بھارتی ریاست آسام میں سیلاب کے بعد آلودہ پانی سے لگنے والی بیماریاں پھیلنے لگیں۔نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے کئی دیہات ابھی تک پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور متعدد کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ آلودہ پانی پینے سے مختلف قسم کی بیماریاں بھی پھیل چکی ہیں جن میں ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور جِلدی بیماریاں شامل ہیں۔طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب سے اب تک پچپن لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں جن میں سے سینتیس لاکھ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ شیلٹروں میں رہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں