سوسائٹی آف ہومیوپیتھس اٹک کے زیر اہتمام ڈاکٹرز ٹریننگ فورم کا انعقاد

اٹک (سی این پی) سوسائٹی آف ہومیوپیتھس اٹک کے زیر اہتمام ڈاکٹرز ٹریننگ فورم کا انعقاد ۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی کثیر تعداد میں شرکت ۔ ڈاکٹر محمد علی بخآری الٹرا ساؤنڈ سپیشلسٹ کا لیکچر۔ ڈاکٹر شاہد ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اٹک کی بطور مہمان خصوصی آمد ۔ تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو کونسل سوسائٹی آف ہومیوپیتھس اٹک کے زیرِ اہتمام ڈاکٹرز ٹریننگ فورم میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد علی بخآری نے الٹراساؤنڈ سے بیماری کی تشخیص کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی جسم کی مختلف بیماریوں میں تشخیص کے لیے جیسے رسولیاں، گردوں میں پتھری ، پیٹ میں پانی پڑنا وغیرہ کے لیے الٹراساؤنڈ ٹیسٹ کی سہولت حاصل کی جاتی ہے۔ تقریب سے ڈاکٹر اسلم بلوچ ممبر ایگزیکٹو کونسل سوسائٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان نے تمام ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈاکٹر زبیر قریشی صدر سوسائٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان نے ڈاکٹرز ٹریننگ فورم کا آغاز کیا اور ان کا مشن ہے کہ تمام ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو ہومیو پیتھی کے ساتھ ساتھ جدید میڈیکل سائنس کی تعلیم بھی دی جائے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر شاہد ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اٹک نے اپنی گفتگو میں ڈاکٹرز ٹریننگ فورم کے انعقاد کو سراہا اور سوسائٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز جدید میڈیکل ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کر سکتے ہیں ۔سوسائٹی آف ہومیوپیتھس کے زیر اہتمام ڈاکٹرز ٹریننگ فورم میں ایپکس اٹک سمیت کثیر تعداد میں ہومیو پیتھک ڈاکٹرز نے شرکت کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں