اسلام آباد(سی این پی)وفاقی کابینہ نے ایران اور افغانستان سے پیاز، ٹماٹر کی درآمد کی منظوری دے دی۔وزیر تجارت نوید قمر نے بتایا کہ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لی گئی البتہ بھارت سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کا فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے دباؤ ہے، قیمتوں میں استحکام کیلئے دو ملکوں سے درآمد کی اجازت دی ہے جب کہ ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کیلئے ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ ایران اور افغانستان سے درآمد نجی شعبہ کرے گا جس میں حکومت سہولت کار ی کا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے درآمد سے متعلق باتیں سامنے آرہی ہیں اس حوالے سے فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کے بعد کیا جائےگا، یہ بھی دیکھا جائے گا کہ خارجہ پالیسی پر کیا اثرات پڑیں گے۔دوسری جانب کابینہ نے پیاز اور ٹماٹر پر ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دے دی ہے جو 31 دسمبر 2022 تک ہوگی۔
ایرانی صدر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر پھول چڑھائے فاتحہ خوانی کی
لاپتہ افراد کے معاملے کا سیاسی حل نکالنا ہوگا، حکومت
پنجاب میں پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری
ایران کے صدر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات، تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے، اسد قیصر
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
مریم نواز نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے، مزار اقبالؒ پر حاضری
ایل این جی ریفرنس، شاہدخاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کیخلاف سماعت ملتوی