نیویارک(سی این پی)سیلاب متاثرین کی بحالی اور تباہ شدہ انفراسٹرکچرکی تعمیرنو کیلئے بڑی پیشرفت، پاکستان کی امداد کیلئے فرانس اسی سال عالمی کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے 77 ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور فرانس کے صدر امانوئل میکروں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور فرانس کی جانب سے سیلاب سے تباہ پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے مل کر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور علاقوں کی تعمیرنو کیلئے فرانس اس سال عالمی کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے انعقاد کا مقصد فنانشل اور ڈویلپمنٹل شراکت داروں کو جمع کرنا اور ایسا اسٹرکچر تیار کرنا ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرسکے اور جس سے قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی ممکن بنائی جا سکے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا
پارٹی کے دوران فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
وزیر داخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
تمباکو کمپنیز کی پاکستانی بچوں کو تمباکو نوشی کی طرف راغب کرنے کی ایک نئی خطرناک چال
پاکستانی نوجوان کی رنگارنگ نسلی ثقافتی تجربات کے ذریعے چین سے متعلق آگاہی میں اضافہ
قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہونگے
ایف سی بلوچستان نارتھ نے بلوچستان اور سندھ کی بین الصوبائی سرحد پر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
پولیس مقابلہ ، دوڈاکوہلاک، کانسٹیبل شہید
پاکستان کے میزائل پروگرام میں تعاون، 4 کمپنیوں پر پابندی عائد
آئی ایم ایف کے اجلاس کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں