وزیراعظم کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کام تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔وزیر اعظم کی زیر صدارت سیلاب زدگان کی صورتحال پر آن لائن اجلاس کے دوران وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کو ریل کی پٹڑیوں کی بحالی سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امداد کی ترسیل میں تیزی لائی جائے، 70 فیصد فنڈ سندھ اور 30 فیصد بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں لگائے جائیں۔وزیر اعظم نے ہدایات جاری کیں کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں تیزی لائی جائے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس وقت اقوام متحدہ کے 77 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکی شہر نیویارک میں موجود ہیں جہاں وہ 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں