توہین عدالت کیس،عمران خان خاتون جج کے پاس جاکر معافی مانگنے کے لیے تیار

اسلام آباد(سی این پی)توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا میں خاتون جج کے پاس جاکر معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج زیباچوہدری سےمتعلق بیان پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس ہائی کورٹ کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے سماعت کی۔سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان روسٹرم پر آئے اور بولنے کی اجازت مانگی ، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو بولنے کی اجازت دے دی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے 26 سال عدلیہ کی آزادی کے لیے کوشش کی، کوئی بھی خودمختار عدلیہ کے لیے کوشش نہیں کرتا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے ارادی طور کو خاتون جج کو دھمکی نہیں دی تھی، میں نے اپنے تقریر میں لیگل ایکشن لینے کا کہا تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں خاتون جج کے پاس جاکر معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں اور آئندہ اس قسم کی کوئی بات نہیں کروں گا۔ان کا عدالت میں بیان میں کہنا تھا کہ جیسے جیسے مقدمہ آگے چلا، مجھےسنجیدگی کا احساس ہوا، میں نے خاتون جج کیخلاف لیگل ایکشن کی بات کی تھی، آپ کہیں تو خاتون جج کے پاس جا کر یقین دلاؤں گا، خاتون جج کو یقین دلاؤں گانہ میں، نہ میری پارٹی آپ کو نقصان پہنچائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں