عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی

نیویارک(سی این پی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 فیصد گر گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 78 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا جبکہ برینٹ خام تیل کی 86 ڈالر فی بیرل میں فروخت جاری ہے۔اس کے علاوہ عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں بھی 4 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں