امریکا کا ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کو انٹرنیٹ تک رسائی دینےکا منصوبہ

واشنگٹن(سی این پی)امریکا نے ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کو انٹرنیٹ تک رسائی دینے کا منصوبہ بنالیا۔ میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے اشارے کے بعد ایرانیوں کو سیٹیلائٹ سے براہ راست انٹرنیٹ سہولت مہیا کی جائے گی۔ اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے اسٹار لنک انٹرنیٹ کو فعال کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔خیال رہےکہ ایران میں پولیس کی حراست میں 22 سالہ خاتون کی موت کے بعد شروع ہونے والے پُرتشدد مظاہروں اور فورسز کےکریک ڈاؤن میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔میڈیا کے مطابق مظاہرین پرپولیس کےکریک ڈاؤن میں 50 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ سیکڑوں افرادکو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں