لندن(سی این پی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ گرتی ہوئی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں۔پاکستان روانگی سے قبل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا پاکستان چار سال سے جس بھنور سے گزرا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا اللہ کا خاص کرم ہے کہ جس دفتر سے نکل کر اپنے میڈیکل کے لیے لندن آیا تھا، آج اسی دفتر میں اللہ نے واپس بلوایا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا نواز شریف کی قیادت میں 2023 سے 2017 تک میں ہم دنیا کی 18ویں معیشت بننے جا رہےتھے، کم ترین شرح سود تھی اور گروتھ ریٹ بھی بلند تھی، دیگر مائیکرو انڈیکیٹرز بہترین اور بلند سطح پر تھے اور زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر تھے، پاکستانی روپیہ بھی مستحکم تھا۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی گرتی ہوئی ملکی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا میرے خلاف 20 سال کے ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانےکا جعلی کیس تھا، مین نے کبھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی۔
برطانوی جنرل پیٹرک نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو بے مثال قرار دے دیا
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149 ویں کیڈٹس لانگ گورس کی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ضمنی انتخابات میں پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا
پارٹی کے دوران فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
وزیر داخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
تمباکو کمپنیز کی پاکستانی بچوں کو تمباکو نوشی کی طرف راغب کرنے کی ایک نئی خطرناک چال
پاکستانی نوجوان کی رنگارنگ نسلی ثقافتی تجربات کے ذریعے چین سے متعلق آگاہی میں اضافہ
قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہونگے