ڈاکٹر صفدررانا نیشنل پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے سربراہ مقرر

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی حکومت نے انسداد پولیو پروگرام میں بڑی سطح پر اصلاحات کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈاکٹر صفدر رانا کو نیشنل پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ڈاکٹرصفدررانا کا بطور سربراہ پولیو ای او سی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ڈاکٹر رانا محمد صفدر گزشتہ دور حکومت میں سربراہ پولیو ای او سی رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے قومی انسداد پولیو پروگرام میں وسیع تبادلوں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ نیشنل کوآرڈینیٹر ای او سی ڈاکٹر صفدر رانا نے دو برس قبل دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور 2017 پاکستان سے پولیو وائرس کے خاتمے کا سال ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں