اقوام متحدہ نے ڈینگی اور ملیریا کے خاتمہ کے لئے سٹیرائل انسیکٹ ٹیکنیک متعارف کرا دی

اقوام متحدہ (سی این پی)اقوام متحدہ نے مچھروں کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی خطرناک بیماری ڈینگی اور ملیریا کے خاتمہ کے لئے سٹیرائل انسیکٹ ٹیکنیک (ایس آئی ٹی)متعارف کرائی ہے اس سلسلہ میں محققین نے 10سال تک تحقیق کے بعد نئی تکنیک جو صحت کی عالمی تنظیم (ڈبلیوایچ او) کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے ، کے ذریعہ ڈینگی پر کنٹرول ممکن ہوجائے گا اس سلسلہ میں دنیا کے ساتوں براعظموں میں تابکاری کے ذریعے تولیدی صلاحیت سے محروم کئے گئے نر مچھروں کا چھڑکائو کرکے اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارہ (آئی اے ای اے ) اور خوراک وزراعت کی تنظیم (ایف اے او)کے نیوکلیئر ٹیکنیک ڈویژن کے ماہر جریمی بوآئیر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ خطرناک مچھروں کی افزائش کی خاتمہ کے لئے یہ تکنیک بڑی کامیاب ثابت ہوئی ہے اور اب ہم اس بیماری کی منتقلی کی روک تھام کے لئے کام کررہے۔ انہوں نے نس بندی تکنیک کو مچھروں اورحشرات کا برتھ کنٹرول طریقہ کار قرار دیا جس کے تحت تابکاری کے عمل کے حامل ایسے نر حشرات کا فضا میں ڈرونز سے سپرے کیا جائے گا جو خطرناک نر مچھروں کی تولیدی صلاحیت ختم کردیں گے اور مادہ مچھروں کے انڈوں سے ان کے بچے پیدا نہیں ہوں گے اس طر ح مچھروں کی اگلی نسل پیدا نہیں ہوگی موجودہ سال کے دوران دنیا کے 110ممالک میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ اور صحت کی عالمی تنظیم نے ڈینگی کے خاتمہ کے لئے ہدایات اور رہنما اصول جاری کر دیے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں