کچن میں موجود عام چیزبیش بہا فوائد کی حامل

کچن میں موجود ایک معمولی سی چیز کے بہت سے فوائد ہیں اوراسکے استعمال سے بہت سے امراض سے بچا جا سکتا ہے اگر روزمرہ خوراک میں‌ لہسن کا استعمال معمول بنا لیا جائے تو بلڈپریشر،کولیسٹرل پر قابو پانے،دل کے امراض سے محفوظ رہنے کیساتھ ساتھ بینائی کی کمزور سے بھی بچا جا سکتا ہے.لہسن جسے ہم روزانہ کی بنیاد پر کھانوں میں استعمال کرتے ہیں۔ماہرین طب کے مطابق انسان کی بڑھتی عمر کے ساتھ جسم میں بلڈ پریشر اور کولیسٹرل کی سطح میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ کولیسٹرول میں اضافے سے آنکھ کی پتلی میں چربی جمع ہونے لگتی ہے جو بینائی میں کمزوری کا سبب بنتی ہے۔ لہسن ایسی قدرتی دوا ہے جو جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے، نتیجتاً بینائی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ لہسن کا باقاعدگی سے استعمال بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے جبکہ بڑھتی عمر میں یہ پٹھوں کو بھی مضبوطی فراہم کرتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں