بل گیٹس کی پاکستان سے پولیوختم کرنیکی یقین دہانی

ابوظہبی (سی این پی)معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے ابوظہبی میں بل گیٹس سے ملاقات کی۔ بل گیٹس فائونڈیشن نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے ملاقات کے دوران مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں انسدادِ پولیواور حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو 100 فیصد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کیلے مربوط اور جامع پلان تشکیل دیا ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس فائونڈیشن کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔اس موقع پر بل گیٹس نے کہا ہے کہ فائونڈیشن پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں