اسلام آباد(سی این پی)رواں سال ملک بھر میں ڈینگی کے 50 ہزار پچاس کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹے میں مزید 219 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔تفصیلات کے مطابق رواں سال ملک میں ڈینگی کے پچاس ہزار پچاس کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ 13622ڈینگی کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے، وفاقی دارالحکومت سے رواں برس13200کیس سامنےآئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب سے 9890، بلوچستان سے 3217 ڈینگی کیسز سامنےآئے، خیبرپختونخوا 7021 جبکہ قبائلی اضلاع سے 780 کیس رپورٹ ہوئے، اسی طرح آزادکشمیر سے رواں برس 1691ڈینگی کیسز کی خبرملی۔گلگت بلتستان سے ڈینگی وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، رواں برس ملک میں ڈینگی سے 80اموات ہوچکی ہیں، گزشتہ 24گھنٹے میں ڈینگی سے ایک مریض جاں بحق ہوا، سندھ میں ڈینگی سے 34اموات ہوچکی ہیں، جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے 22اموات ہوئیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب20، بلوچستان3 اور آزاد کشمیر میں ڈینگی سے ایک شخص جاں بحق ہوا، 2011 میں22000 ڈینگی کیس سامنے آئے تھے، 2017میں 25000 ڈینگی کیس ریکارڈ ہوئے تھے، ڈینگی نے پہلی بار2005میں کراچی میں وبائی صورت اختیار کی تھی۔
پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی میڈیا رپورٹس اور خطے کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔دفتر خارجہ
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف نیتن گوراگ کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا
بلاول بھٹو نےاپوزیشن اراکین کو جنگل کا بندر قرار دے دیا
ہاؤسنگ اسکینڈل، اگر کلین چٹ دینا ہوتی تو انکوائری شروع نہ ہوتی، وزیر دفاع
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر لاپرواہی قبول نہیں،وزیراعظم کی تنبیہ
فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا: زاہد حامد کا کمیشن کو بیان