ڈاکٹر رتھ فاؤکی 90 ویں سالگرہ پرگوگل کا شاندارخراج تحسین

اسلام آباد(سی این پی)انٹرنیٹ کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے ڈاکٹر رتھ فاؤکو ان کی 90 ویں سالگرہ پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور اپنا ڈوڈل ان سے منسوب کر دیا.تفصیلات کے مطابق یہ ڈوڈل ایک پینٹنگ کی صورت میں پیش کیا گیا جسے پاکستان میں گوگل کے پیج پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ 9 ستمبر1929 کو جرمنی کے شہر لیپ زگ میں پیدا ہوئیں تھیں۔ وہ 1960 میں پاکستان آئیں اور پھر جذام کے مریضوں کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کردی۔ وہ جذام کو مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کرتی تھیں۔ روتھ فاؤنے آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سسٹر بیرنس کے ساتھ میکلو روڈ پر ڈسپنسری سے کوڑھ کے مریضوں کی خدمت شروع کی۔ جس کے کچھ عرصے بعد انہوں نے میری ایڈیلیڈ لپروسی سنٹر کی بنیاد رکھی۔ یہ سنٹر 1965ئ تک اسپتال کی شکل اختیار کر گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں