ذیابیطس(شوگر)کو کنٹرول کرنا انتہائی آسان،عام استعمال کی چیزسے شوگر کنٹرول کریں

اسلام آباد(سی این پی)ذیابیطس ایک ایسا عارضہ ہے جو دنیا بھر میں وبا کی طرح پھیل رہا ہے جس کے دوران ہمارا جسم انسولین بنانے سے قاصر ہوجاتا ہے۔پاکستان میں اس مرض کے شکار افراد کی تعداد کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔ذیابیطس ایسا مرض ہے جس کے شکار افراد احتیاط نہ برتیں تو انہیں دیگرامراض لا حق ہونے کا خدشہ ہوتا ہے،اگر غذا میں احتیاط سے کام نہ لیا جائے دیگراعضا متاثر ہوسکتے ہیں۔مریض کےلئےخون میں گلوکوز کی سطح کو متوازن رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے اور فائبر سے بھرپور پھل، سبزیاں، سبز پتوں والی سبزیاں، گریاں اور بیج اس کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ کچن میں موجود چند ایک عام چیز اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔السی کے بیج الفا لائنولینک ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ امراض قلب کا خطرہ کم کرنے کے ساتھ بلڈ پریشر، کولیسٹرول، جسمانی ورم اور خون میں رکاوٹ جیسے مسائل کا خطرہ کم کرسکتے ہیں۔ان میں موجود پروٹین وزن کم کرنے اورمسلز بنانے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔ان تمام فوائد سے ہٹ کر یہ بیج ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔ان بیجوں کے ایک چمچ میں 3 گرام فائبر موجود ہے جو جسم میں جاکر جلد ہضم نہیں ہوتی جس کے نتیجے میں خون میں شوگر کا اخراج سست روی سے ہوتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں