راولپنڈی(سی این پی )پیپلزپارٹی رہنمائوں نے کہا ہے کہ قیادت کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، نیب پہلے بھی کچھ ثابت کرسکا نہ اب کرسکے گا، دراڑیں پڑ گئیں، اتحادی چھوڑ کر جا رہے ہیں، حکومت کا جانا ٹھہر گیا، خان صاحب گالم گلوچ بریگیڈ کو لگام ڈالیں۔قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے، حکومتی اتحادی ان کو چھوڑ رہے ہیں، حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے، خان صاحب، اپنے گالی گلوچ بریگیڈ کو کنٹرول کریں، حکومت قوم کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے، بلاول کو جس کیس میں بلایا گیا اس کا پہلے جواب دے چکے ہیں، کسی کی خواہشوں کا جواب دینے کے پابند نہیں ہیں۔نیئر بخاری کا کہنا تھا ہماری قیادت کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، نیب پہلے کچھ ثابت کرسکا نہ اب کرسکے گا، نوٹس بدنیتی پر مبنی ہے۔ چودھری منظور نے کہا ملک کا اصل ایشو مہنگائی ہے، چینی کی قیمت 86 روپے کلو کیوں ہے؟۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد