اسلام آباد(سی این پی) رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کرنے والے ممالک میں چین سہر فہرست جبکہ ناروے دوسرے اور مالٹا تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 2019-20ء کے دوران چین کی جانب سے 532.8 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران چین نے پاکستان میں 282.6 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی تھی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں کی جانے والی چینی ایف ڈی آئی میں 250.2 ملین ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس بی پی کے مطابق جاری مالی سال کے دوران ناروے نے پاکستان میں 288.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ناروے کی جانب سے پاکستان مین صرف 3.9 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی تھی اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں ناروے کی سرمایہ کاری میں 284.6 ملین ڈالرز کا نمایاں اضافہ ہواہے اور اس طرح مالٹا کے سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 81.6 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 129.6 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں