اسلام آباد(سی این پی) دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی مختصر ویڈیو کی ایپلکیشن ٹک ٹاک پر ایک اور جان لیوا چیلنج ٹرینڈ بن گیا، جس پر والدین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر آئے روز نئے چیلنجز متعارف کرائے جاتے ہیں جو کئی بار نوجوانوں کی موت کا سبب بھی بنتے ہیں، حالیہ دنوں میں بھی ایسا چیلنج ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس سے جان بھی جاسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ چیلنج بڑی مقدار میں نمک کو پھانکنا ہے۔ ڈاکٹر اور ماہرین نے خبردار کیا ہے یہ حرکت ناصرف معدے کو نقصان پہنچا سکتی ہے بلکہ جسم کی برداشت ہار مان جائے تو موت بھی موقع ہوسکتی ہے۔خبردار! ٹک ٹاک چیلنج خوفناک آگ بھڑکا سکتا ہے کی ویڈیو وائرل ہوئی ۔ ٹک ٹاک پر اس چیلنج پر سیکڑوں صارفین ویڈیوز بناچکے ہیں۔ وائرل ہونے والی متعدد ویڈیوز میں منچلوں کی حالت غیر بھی ہوئی۔ اس کی وجہ نمک کی بڑی تعداد کا پیٹ میں محلول نہ ہونا ہے۔خیال رہے کہ کئی صارفین نے اس ٹرینڈ اور چیلنج کو گھٹا ترین قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ اس قسم کا ٹرینڈ نقصان دہ اور کئی بیماریوں کو سبب بھی بن سکتا ہے۔
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے، مریم نواز
مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،رانا ثناء اللہ
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم