اسلام آباد(سی این پی)ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئندہ چار سال میں 24 ارب روپے کے تعلیمی وظائف دے گی، پہلے مرحلے میں یہ وظائف سرکاری یونی ورسٹی کے طالب عملوں کو دیئے جائیں گے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اسلام آباد میں ڈاکٹر شہباز گل کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا جس کی آمدن 45 ہزار روپے سے کم ہوگی وہ تعلیمی وظائف کا حقدار ہوگا، تعلیمی وظائف کا آغاز سرکاری یونیورسٹی سے ہوگا، تعلیمی وظائف کا 50 فیصد کوٹہ طالبات کا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تعلیمی وظائف کا 2 فیصد کوٹہ خصوصی طالب علموں کے لیے ہوگا، تعلیمی وظائف میں ٹیوشن فیس معاف ہوگی اور 4 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا سرکاری میڈیکل کالجز کے طالب عملوں کو بھی ان تعلیمی وظائف سے مستفید کیا جائے گا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ماضی میں ہائیر ایجوکیشن پر زیادہ خرچے کیے گئے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ پرائمری، مڈل اور ہائی سکول پر زیادہ فنڈز خرچ کیے جائیں، ایسی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے، جس سے پرائمری، مڈل اور ہائی سکولوں کی تعلیم کا معیار بڑھایا جائے گا۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد