اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ باکسر محمد علی کی طاقت اور ہمت کی پوری دنیا آج بھی معترف ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ باکسر محمدعلی ایک عظیم کھلاڑی تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ ناصرف باصلاحیت اور ذہین تھے بلکہ ان کے اعتقادات بھی عظیم تھے،وہ مادی نظریات سے بالا انسان کی تخلیق کے مقصد کو سمجھتے تھے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محمدعلی نے اپنے اعتقادات کی اس وقت حفاظت کی جب وہ پیسہ کماسکتے تھے،محمدعلی نے کھیل کے بہترین سالوں میں مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے قربانی دی۔انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ محمدعلی کی طاقت اور ہمت کی پوری دنیا آج بھی معترف ہے۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد