وادی تیراہ(سی این پی)قبائلی اضلاع میں حکومتی رٹ سول انتظامیہ کو منتقل کرنے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں پہلا پولیس سٹیشن قائم کر دیا گیا ہے۔بلند پہاڑوں کے جھرمٹ میں سبز ہلالی پرچم سے مزین عمارت ضلع خیبر کے دور آفتادہ علاقہ وادی تیراہ میدان تھانے کی ہے۔فاٹا کے صوبے میں انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں یہ پہلا پولیس سٹیشن قائم کیا گیا ہے۔سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قبائلی اضلاع کے 28 ہزار خاصہ دار اور لیویز فورس پولیس میں ضم ہو چکے ہیں۔ایک لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل وادی تیراہ افغان سرحد سے متصل ہے، ہزاروں سال وادی تیراہ ہر حکومت کی عمل داری سے باہر رہی۔ مغل سلطنت، سکھ حکمران اور برطانوی دور حکومت میں بھی یہاں حکومتی رٹ قائم نہ ہو سکی۔ ایک بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ حکومت تیراہ میں تھانے کے قیام سے نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے۔اس خطے میں امن کے قیام کے لیے اس تھانے کے کردار کو کلیدی قرار دیا جا رہا ہے۔قبائلی اضلاع سے دہشت گری کے عفریت کے خاتمے کے بعد حکومت پولیس نظام کو مربوط بنانے کے لیے پرعزم ہے جس سے مقامی شہریوں کو انصاف تک رسائی میں مدد بھی مل سکتی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں