لاہور(سی این پی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی پرانی میڈیکل رپورٹس کو ایک بار پھر درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر میڈیکل بورڈ کو بیوقوف نہیں بنایا گیا۔گزشتہ روز کل جماعتی کانفرنس میں سابق وزیر نواز شریف کی تقریر پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہے کہ نواز شریف بغیر علاج کے ٹھیک ہو رہے ہیں۔وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان واپس آنے کا مشورہ ہے، اگر نواز شریف نے سیاست کرنی ہے تو ملک واپس آئیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر تنقید کے حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نہ تو نواز شریف کی پرانی میڈیکل رپورٹس جعلی ہیں اور نہ ہی میڈیکل بورڈ کو بیوقوف بنایا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس 16 نومبر کو لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا اور انہیں علاج کی غرض سے 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی جس کے بعد وہ 19 نومبر 2019 کو لندن روانہ ہو گئے تھے۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد