لاہور(سی این پی) وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس میں نواز شریف نے مودی، اجیت دیول اور میجرگوروآریا کی زبان بولی، انہوں نے شہباز شریف کی 2سالہ محنت کا گلا گھونٹ دیا۔تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سیاسی ومعاشی مفادات کی دشمن طاقتوں سے مطابقت کا ثبوت دیاگیا، اپوزیشن کی پی ڈی ایم دراصل پاکستان ڈیمولشنگ موومنٹ ہے، نوازشریف کی سوا گھنٹے کی تقریر نے شہباز کی 2سالہ محنت کاگلاگھونٹ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنا الو سیدھاکرنے کے لیے اپوزیشن کے استعمال کی ناکام کوشش کی، اداروں کے خلاف بولنے والوں نے آرمی وآئی ایس آئی چیف سے ملاقاتیں کیں اور دیگر عسکری حکام سے ملے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کینہ اور بغض وعناد کا اظہار اپوزیشن کی منافقت کا ثبوت ہے، عوام لوٹ مارایسوسی ایشن کے منفی جذبات سے آگاہ ہوچکے ہیں، دشمن طاقتوں کی گود میں پلنے والے کسی عنصر کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔قبل ازیں اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے پھر ثابت کیا وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، مایوس عناصر کی اے پی سی بھی مایوس کن رہی۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر