شکر گڑھ(سی این پی)شکر گڑھ کرتارپور میں بابا گورو نانک دیو جی کی 481 ویں برسی کی تقریبات کا آج آخری روز ہے، بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکھوں کو بابا گورو نانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریہ کا نام نہاد دعویدار بھارت روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھے ہوئے ہے، مودی کے بھارت نے سکھ برادری کو بابا گورونانک دیو جی کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے کرتار پور آنے سے روک دیا، پاکستان نے انسداد کورونا انتظامات مکمل کر کے بھارت کو کرتارپور راہداری کھولنے کیلئے 27 جون اور 27 اگست کو دو خطوط بھی لکھے، لیکن بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا۔بابا گورونانک کی برسی کی تقریبات کے تیسرے روز نگر کیرتن، دربار کیرتن میں شرکت کے لئے پاکستان اور دیگر ممالک سے یاتریوں کی بڑی تعداد کرتار پور پہنچ چکی ہے، یاتری روایتی عبادات ارداس میں شرکت، متبرکات کی زیارت کے ساتھ ساتھ بھارتی سرحد تک نگر کیرتن کا جلوس بھی نکالیں گے۔
پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
آزادی مارچ کیس، عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنما بری
صدر اوروزیراعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہارافسوس
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا
27 مئی تک شدید گرمی کی لہر کا امکان
ہتک عزت بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا
ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
بشکیک سے دو پروازیں پاکستانی طالب علموں کو لیکر لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئیں
این اے 148کا ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کی جیت
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار