اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی تو ملاقاتوں کا ذکر کیا جب ٹیلی ڈیٹا لیک ہوگا تو نیا شور پڑ جائے گا، مجھے فخر ہے پاک فوج کا ترجمان ہوں اور را کا ایجنٹ نہیں ہوں۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے پہلے بھی مروایا اور وہ اب بھی نوازشریف مروائیں گی،نوازشریف نے آل پارٹیز کانفرنس میں جو تقریر کی وہ سجن جندال، مودی اور را کی تقریر تھی۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نہ استعفے دے گی اور نہ ہی کوئی دھرنا ہوگا، یہ سینیٹ الیکشن سے پہلے پہلے عمران خان سے جھگڑا چاہتے ہیں تاکہ وہ واضح اکثریت سے کامیاب نہ ہوسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنا اعزاز کی بات ہے، ابھی تو ملاقاتوں کا ذکر کیا جب ٹیلی ڈیٹا لیک ہو گا تو نیا شور پڑ جائے گا، میں را کا ایجنٹ نہیں بلکہ مجھے پاک فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ساتھ پاکستان کے دفاع کیلئے جان دینے کو تیار ہوں،اپنی گن اور کارتوس کے ساتھ پاکستان کا دفاع کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک لوٹنے والے چور، ڈاکو، لٹیرے سمیت سب جلد جیلوں میں ہوں گے،چور ہمارا ملک لوٹ کر گئے غریب کو اب بغاوت کرنی چاہیے، کرپشن سے جو گندکچرا پھیلاہے اسے عمران خان ختم کرے گا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایک سیٹ ہونے کے باوجود ٹی وی پر سب سے بڑا لیڈر میں ہوں، جہاں یہ جلسہ کریں گے میں بھی وہی جلسہ کروں گا اور قوم کو اصل حالات سے آگاہ کروں گا۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو کرونا سے محفوظ رکھا ورنہ بھارت میں یومیہ 90 ہزار کیسز سامنے آرہے ہیں، عمران خان کے اسمارٹ لاک ڈائون نے بھی ملک کو کرونا سے بچایا۔ریلوے پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چین کے ساتھ مل کر پاکستان ریلوے کو ٹھیک کرناہے، میں وہ کچھ نہ کرسکاجو ریلوے مزدوروں کیلئے کرنا چاہئے تھا، ماضی میں 9.1 بلین ڈالر کا جو معاہدہ ہوا تھا ہم اسے 6.8 بلین ڈالر پر لے کر آگئے، ایم ایل ون کو پشاور سے جلال آباد، تفتان سے قندھار تک لے کر جائیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب تک ریلوے ترقی نہیں کرے گی، مزدورکی زندگی نہیں بدلے گی، ریلوے کے معاشی حالات کرونا کے بعد مزید خراب ہوگئے اور ہم خسارے میں چلے گئے۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں