اسلام آباد(سی این پی) وفاقی حکومت نے غیر استعمال شدہ سرکاری جائیدادیں فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراتوں، وفاقی اداروں کی غیر استعمال شدہ 32 اِملاک کی نشاندہی کی گئی۔اجلاس میں سیکریٹری نجکاری نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ 32 املاک کی مارکیٹنگ دبئی ایکسپو میں کی جائے گی۔اس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غیر استعمال شدہ جائیدادیں استعمال کرنا حکومت کی پالیسی کا اہم جزو ہے، جائیدادوں سے حاصل آمدنی کو اسکولوں، کالجوں اور اسپتالوں پر لگایا جائے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جائیدادوں کے باوجود مختلف وفاقی ادارے اربوں روپے خسارے میں ہیں، ماضی میں ان قیمتی جائیدادوں کو استعمال میں نہ لا کر مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیاگیا ہے۔بعدازاں وزیراعظم نے آئندہ غیر استعمال شدہ املاک کی نشاندہی نہ کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی۔
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے، مریم نواز
مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،رانا ثناء اللہ
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم