وزارت صحت کی کرونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزارت صحت نے کرونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی۔وزارت صحت نے چین کے صوبے وہ ہان میں خطرناک کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کو اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔وائرس سے چین میں 1700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور 3 اموات ہوئیں، اس وائرس سے ایسے افراد جن میں قوت مدافعت کم ہو وہ زیادہ متاثر ہوتے ہیں، کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے عالمی ادارہ صحت کا ہنگامی اجلاس جینیوا میں ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں