انگلش کرکٹ ٹیم کو پاکستان لانے پر غور کیا جائے، اعجاز شاہ

اسلام آباد(سی این پی) وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کو پاکستان لانے پر غور کیا جائے، انگلش ٹیم پاکستان آنے پر مکمل تعاون کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کے درمیان ملاقات ہوئی۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ کے لیے پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کی بہتری اہمیت کی حامل ہے، کرکٹ سے وابستگی دونوں ملکوں کو قریب لاتی ہے، پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے۔وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کو پاکستان لانے پر غور کیا جائے، انگلش ٹیم پاکستان آنے پر مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل پاکستانی لوگوں کے دلوں کے بے حد قریب ہے ۔ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے کہا کہ انگلشن کرکٹ ٹیم کو پاکستان لاسکا تو میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی، اس سلسلے میں ضروری اقدامات کو فورا زیر غور لاں گا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہورمیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کے دوران افغان امن، امریکا، ایران صورت حال اور بریگزٹ پر بھی بات چیت کی تھی۔ گورنر پنجاب نے برطانوی ہائی کمشنر کو مقبوضہ کشمیرسے متعلق پاکستانی تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں