فلم قائداعظم زندہ بادکی شوٹنگ ختم،رواں سال ریلیز کا امکان

کراچی (سی این پی )معروف اداکار ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی فلم قائداعظم زندہ بادکا مداحوں کو صبری سے انتظار ہے،ماہرہ خان اور فہد مصطفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ مسلسل 3 ماہ کی شوٹنگ کے بعد بالآخر شوٹنگ کا اختتام ہوا۔ اس کے ساتھ ہی جہاں ماہرہ خان نے فلم کے ایک سین کی تصویر شیئر کی وہیں فہد مصطفی نے ہدایت کارنبیل قریشی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ تھکے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فہد مصطفی نے بتایا کہ مسلسل 3 مہینے تک شوٹنگ کرنے کے بعد ہماری حالت ایسی ہوگئی ہے۔فہد مصطفی اور ماہرہ خان کے مداح فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کا سن کر نہ صرف پرجوش ہیں بلکہ فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ فلم میں فہد مصطفی پولیس انسپکٹر کا کردار نبھارہے ہیں ۔فلم رواں سال عید الفطر یا عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں