کرونا وائرس، سندھ حکومت کا سکول بند رکھنے کا اعلان

کراچی(سی این پی )کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سندھ حکومت نے تمام سکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، مئیر کراچی نے کے ایم سی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔صوبائی وزیر تعلیم سعیدغنی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں تمام سکولز آج اور کل بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب میئرکراچی کی ہدایت پر عباسی شہید، سرفراز رفیقی ہسپتال، لانڈھی میڈیکل کمپلیکس میں آئسو لیشن وارڈز قائم کر دئیے گئے ہیں، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، وسیم اختر نے شہریوں سے ہجوم میں غیر ضروری جانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب بلوچستان میں بھی تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کر دیئے گئے جبکہ میٹرک امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں