وائی ڈی اے کے وفد کی وزیراعلی گلگت بلتستان سے ملاقات،وزیر اعلی نے ڈاکٹروں کودرپیش مسائل کے حل کی یقین دھانی کروادی

گلگت بلتستان (سی این پی )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے وفد کی وزیر اعلی گلگت بلتستان سے ملاقات،وائی ڈی اے کے وفد میں سینئر نائب صدر ڈاکٹر سہیل عباس، انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر حافظ حماد اللہ ،پی ایم اے جی بی ڈاکٹر فدا ، ڈاکٹر فاضل ، ڈاکٹر اقبال نے شرکت کی۔ڈاکٹرز نے وفد نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو موجودہ صورتحال میں درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اور فرنٹ لائن پر کام کرنے والے تمام کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کرنے پر بھی زور دیا۔جس پروزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ دستیاب خالی اسامیوں پرایک ہفتہ میں کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کر دیں گےاورموجودہ حالات کے تناظر میں ہنگامی بنیادوں پر نئی اسامیاں بنانے کے حوالے سے بات کریں گے،انہوں نے ڈاکٹر اسامہ شہید کی خدمات پر زبردست الفاظ میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ اعلی ترین سول ایوارڈ تمغہ شجاعت ڈاکٹر اسامہ شہید کو دیا جائے گا اس کے علاوہ وہ بہت جلد اہل خانہ کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرینگے۔وزیر اعلی نے کہا کہ تمام ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس ، پولیس جوان جو کورونا کےخلاف جہاد کر رہے ہیں انکے لئے 1 ماہ کی اضافی تنخواہ،ڈاکٹروں کے لئے خطرہ الاؤنس مختص کرونگا،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ فرنٹ لائن پر موجود تمام ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو سلام پیش کرتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہر سینٹر کے لئے وینٹیلیٹر کی فراہمی اور قرانطین مراکز میں فرائض کے بارے میں مناسب گردش کی پالیسی جس میں تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس شامل ہوں گے بنائی جائے گی تاکہ کسی پر بھی مسلسل فرائض کی بوجھ نہ پڑے ۔انہوں نے ڈاکٹر شاہ زمان فوکل پرسن کرونا وائرس گلگت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں