کورونا وائرس سے بچائو کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، ،ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد (سی این پی )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لئے تیزی سے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں چین سے 8 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم آج پاکستان پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم کورونا وائرس کے سلسلے میں پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی ڈاکٹرز کے تجربات سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں