لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کردی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 190ملین پائونڈ کیس میں کسی حساب سے بھی سزا نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ پیر کو ان کی 190 ملین پائونڈ کیس میں ضمانت ہوجائے گی۔ سائفر کیس کاغذ گم ہونے کا ہے،کاغذ گم ہونے پر کبھی سزا نہیں ہوتی جبکہ عدت کیس میں بھی عمران خان اس ہفتے یا اگلے ہفتے بری ہوجائیں گے، اب اگر کوئی کیس لے آتے ہیں تو کچھ کہا نہیں جاسکتا ۔لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ 190ملین پائونڈ کیس میں کابینہ اجلاس سے پہلے ہی برطانیہ سے پیسے سپریم کورٹ کے اکائونٹ میں آچکے تھے۔ نیب اور شہزاداکبر نے کارروائی کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کی اور پھر کابینہ سے بعدمیں منظوری کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں