میرے شب وروز دین کےلئے وقف ہیں،رابی پیر زادہ

اسلام آباد(سی این پی)سابق گلوکارہ اور اداکارہ رابی پیر زادہ نے کہاکہ انہوں نے اپنے دن اور رات دین کے لیے وقف کردیئے ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری بیان میں کہا کہ وہ اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت دین کو سمجھنے اور سیکھنے میں گزار رہی ہیں اور انہیں سیکھتے ہوئے احساس ہوا ہے کہ وہ زندگی کے اصل مقصد کو اتنے وقت سے کیسے نظرانداز کرتی رہیں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ وہ اپنی غلطیوں کو مانتے ہوئے اپنے رب سے دعا کرتی ہیں کہ انہیں ایک مومن کی زندگی عطا فرمائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں