مہوش حیات نے نعت خوانی کا آغاز کردیا

اسلام آباد(سی این پی )پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے پہلی مرتبہ نعت خوانی کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا کلام شیئر کردیا۔فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک ویڈیو جاری کی۔مہوش حیات نے ’کرم میرے آقاﷺ‘ کے عنوان سے نعت شریف شیئر کی اکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ نعت لوگوں کے دلوں کو بالکل اسی طرح چھوئے گی جس طرح اس نے میرے دل کو چھوا ہے۔ مہوش حیات نے بتایا کہ اس نعت رسول مقبول ﷺ کو محمد علی ظہوری نے لکھا ہے اور میاں یوسف صلاح الدین نے اسے کمپوز کیا ہے جبکہ عماد رحمٰن نے اسے ترتیب دیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اشفین حیات اور شاہ فہام نے اس کی ہدایت کاری کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں