کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائیگا،آرمی چیف

راولپنڈی (سی این پی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ، آرمی چیف نے پونا سیکٹرمیں جوانوں کےساتھ عید کا دن گزارا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پونا سیکٹرمیں جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اوران کے ساتھ عید کا دن گزارا، اس موقع پر پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحتیوں کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عید کے موقع پر گھروں سے دور فرائض کی ادئیگی باعث فخر ہے، ہم غیر متزلزل عزم کے ساتھ یہ فرض انجام دیتے رہیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا کلچر، ایمان، اتحاد اور تنظیم ہے، 27 فروری کو پاک فوج نے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا تھا۔ میں ان جوانوں سے خطاب کر رہاہوں جن کا یونٹ 100 سے زائد جانیں مادر وطن پر قربان کرچکا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں کے ذریعے کورونا وبا سے قوم کو نجات دلائے، کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے پاک فوج کے جوان سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، مذہبی تہوار پر بھی فرائض سر انجام دینا فوج کا فخر ہے، پاک فوج پورے عزم واستحکام کےساتھ اپنے فرائض جاری رکھے گی۔آرمی چیف نےکہا کہ پاکستان کی ترقی،خوشحالی،مستقبل صرف اورصرف جمہوریت میں ہے، اداروں کو مضبوط کرناہوگا۔ پاک فوج میں احتساب کا مؤثر نظام ہے، ملک میں جس طبقے پر ہاتھ ڈالیں وہ مافیاکی طرف ری ایکٹ کرتا ہے۔دین اسلام پیار محبت اور دعوت سے پھیلا، تمام مسائل کا حل نظام اور جمہوریت کے کے اندر ہے، پاک فوج میں ہر جوان و افسر بلارنگ ونسل وطن کا دفاع کر رہےہیں۔ آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی عید کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہوئے منا رہی ہے، کشمیریوں پر 5 اگست سے غیر انسانی لاک ڈائون اور بھارتی مظالم جاری ہیں۔نریندرمودی کا کشمیر ماڈل تباہ اور ناکام ہوچکاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے اور لائن آف کنٹرول پرمسلسل جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزیاں کررہا ہے۔کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور اس کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جنوبی ایشیاءمیں عدم استحکام پیدا کرنے کے نتائج سنگین ہوں گے۔ بھارت پاکستان اور چین کے خلاف سازشوں میں بھی مصروف ہے،عالمی تنظیمیں بھی بھارت سے متعلق تشویش کا اظہار کرچکی ہیں۔انہوں نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں فوری موثر کارروائی پر جوانوں کے جذبے کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں