وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں عیدالفطرسادگی سے منائی گئی

اسلام آباد(سی این پی )وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں عیدالفطر آج سادگی سے منائی گئی،عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔تفصیلات کےمطابق ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے،جس میں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی، پی آئی اے طیارہ حادثہ اور کرونا سے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعائیں مانگی گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل مسجد میں سب سے بڑا اجتماع ہوا ،اہم شخصیات اور غیر ملکی سفراء ‌نے نماز عیدفیصل مسجد میں ادا کی۔نماز کے وقت سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں