پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈرون (کواڈکاپٹر) مار گرایا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(سی این پی) پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، کواڈ کاپٹر ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر گرایا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر 650 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سے قبل لائن آف کںٹرول پر شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے اہلکار سمیت متعدد شہری شہید ہوگئے تھے۔ رواں سال اپریل میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی اقدام 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں بھی پاک فوج نے بھارت کا ڈرون ایل اوسی پر مارگرایا تھا، ایل اوسی پر بھارتی ڈرون رکھ چکری سیکٹر پرگرایاگیا تھا، کواڈ کاپٹر ڈرون پاکستانی حدود میں 150 میٹرتک داخل ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں