کوروناوائرس، اداکارہ روبینہ اشرف کی حالت تشویشناک،ساتھی اداکاروں کی صحتیابی کےلئے دعائوں کی درخواست

کراچی (سی این پی)معروف پاکستانی اداکارہ روبینہ اشرف کو طبیعت خراب ہونے پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے والی پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ روبینہ اشرف کو طبیعت خراب ہونے پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔روبینہ کے اہل خانہ کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہےجہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ اداکارہ روبینہ اشرف کا 3 جون کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے گھر میں ہی خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔شوبز سے تعلق رکھنے والے اداکاروں ماہرہ خان ، ہمایوں سعید ، شگفتہ اعجاز ، ندا یاسر ، منشا پاشا ، یاسر نواز و دیگر نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کی جلد صحت یابی کےلئے دعائوں کی درخواست بھی کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں