کورونا وائرس،تھیٹر انڈسٹری سے وابستہ فنکار معاشی مسائل کا شکار،حکومت سے ریلیف پیکج کا مطالبہ

لاہور(سی این پی) کورونا وائرس نے جہاں بے روزگاری اور کاروبار کو متاثر کیا ہے وہیں تھیٹر انڈسٹری بھی شدید مالی بدحالی کا شکار ہوچکی ہے.اداس چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے فنکارفاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں ، تھیٹر پر مسلسل تالے اور روز بروز بڑھتے اخراجات سے تھیٹر فنکار بھی پریشان ہیں،تھیٹر فنکارحکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں اور وہ آئندہ بجٹ میں انڈسٹری کے لیے بڑی ریلیف کے خواہاں ہیں ، مالی مشکلات سے دوچار فن کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کےلئے کسی قسم کی امداد کا اعلان نہیں کیا۔ہمارے لیے کھانا پینا اور گھر کا کرایہ دینا مشکل ہو چکا ہے۔ حکومت اس بجٹ میں ہمارے لیے کسی پیکج کا اعلان کرے۔اسٹیج ڈرامہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ سالانہ کروڑوں روپے ٹیکس دیتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں حکومت ہماری مدد کرے۔تھیٹرز سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اگر ایس او پیز کے تحت کام کرنے کی اجازت ملتی تو حالات بہتر ہوتے۔حکومت ہمارے مسائل کو دیکھتے ہوئے آئندہ بجٹ میں ہمارے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں